وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں اعلیٰ سطح پر تعیناتیوں و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی حکومت نے عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کی واپسی کا آفس آرڈر جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالخالق شیخ صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہی ہوں گے۔