وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اپریل میں مہنگائی بڑھ کر 2 سے 3 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
وزارت خزانہ نے فروری کے مقابلے مارچ میں مہنگائی میں اضافے کے تخمینے پرنظرثانی کرتے ہوئے رواں ماہ مہنگائی میں کمی کی توقع ظاہرکی ہے تاہم اپریل میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ریکوڈک بارے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل، سینکڑوں ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی بھی تصدیق
وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ مارچ میں مہنگائی ایک سے ڈیڑھ فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، اس سے پہلے گزشتہ ماہ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ میں وزارت خزانہ نے مارچ کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3 سے 4 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔
وزارت خزانہ کی نئی رپورٹ کے مطابق اپریل میں مہنگائی بڑھ کر 2 فیصد سے 3 فیصد کے درمیان رہنے کا خدشہ ہے، ملک میں فروری 2025 میں مہنگائی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی اور جولائی تا فروری کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.85 فیصد تھی جبکہ جولائی تا فروری سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 28 فیصد سے کم ہوکر 5.9 فیصد پرآگئی۔