سولر پینلز مزید سستے ہوگئے

پاکستان میں گزشتہ کچھ ہفتوں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سولر مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔ سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کے بعد سولر پینل لگوانے کے حوالے سے عوام میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کی وجہ حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم ہے۔ اس پالیسی کے بعد سولر پینلز کی ڈیمانڈ میں کمی دیکھی گئی ہے۔ جبکہ پاکستان میں سپلائی کافی زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں 5 روپے فی واٹ کے حساب سے کمی دیکھی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے بعد سولر پینلز کی قیمت میں مزید 2 سے 3 روپے فی واٹ کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں اور سولر پالیسی سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی نے سولر صارفین کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔جو صارفین نیٹ میٹرنگ سے ریلیف حاصل کر رہے تھے، ان سمیت نئے سولر صارفین کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ جس نے سولر پینلز کی مارکیٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔

دوسری جانب چئیرمین پاکستان سولر ایسوسی ایشن وقاص ایچ موسیٰ کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے لیکن یہ سیزنل ہوتی ہے کیونکہ 1 سے 2 روپے ریٹ اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں عموماََ سولر کا کام ٹھنڈا ہی رہتا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں کمی آجاتی ہے۔ امید ہے عید کے بعد سولر پینلز کی قیمتیں دو بارہ اوپر چلی جائیں گی۔

editor

Related Articles