برطانیہ میں پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر لگی پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔
برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی ائیر لائنز ابھی ائیر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیرلائنز سے پابندی ہٹانے کے لیے ٹھوس عمل سے گزرنا ہوتا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ اس معاملے میں رابطے میں ہیں۔
یاد رہے کہ جولائی 2020 میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد برطانیہ اور یورپ نے پاکستان کی ائیر لائنز پر پابندی عائد کر دی تھی۔