پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر ملیں گے

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر ملیں گے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے قرض معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کیلئے آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر ملیں گےایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1 ارب ڈالر حاصل ہونگے اورموسمیاتی تبدیلی اور ای ایف ایف کی قسط ملا کر پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض حاصل ہوگا۔

آئی ایم ایف حکام کے مطابق گزشتہ 18 ماہ کے دوران پاکستان نے میکرواکنامک استحکام کیلئے بہتر کارکردگی دکھائی اورعالمی سطح پر چینلجز کے باوجود پاکستان نے اعتماد کو بحال کیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 2015 کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی اورپاکستان میں معاشی سرگرمیاں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کے پبلک ڈیٹ میں کمی آ سکے گی اورسخت معاشی نظم و نسق سے مہنگائی کی شرح کنٹرول کی جا سکے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق قرض پروگرام پر عملدرآمد سے توانائی شعبے کے نرخوں میں کمی آ سکے گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *