آخری ٹی20 : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکت دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی

آخری ٹی20 : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکت دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی ٹی20 سیریز کے آخری میچ 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1 کے مقابلے میں 4 میچز سے جیت لی ہے، پاکستان کی آخری میچ میں بھی بیٹرز اور بولرز کی انتہائی ناقص کارکردگی رہی ہے، نیوزی لینڈ نے 129 رنز کا ہدف 10 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔

پاکستان کے 128 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا، نیوزی لینڈ کے اوپنر بلے باز ٹم سیفرٹ کی 38 گیندوں پر 10 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 97 رنز کی انتہائی جارحانہ ناقابل شکست اننگز نے نیوزی لینڈ کو 10 ویں اوور میں ہی کامیابی دلا دی۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ ہی 93 رنزکے مجموعی اسکور پر گری جب فن ایلن 27 رنز پر سفیان مقیم کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، دوسری وکٹ 103 کے مجموعی اسکور پر گری جب مارک چیمپمین بھی 3 رنز بنا کر سفیان مقیم کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے

اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کی ٹیم آخری میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو بڑاہدف دینے میں ناکام رہی، پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

پاکستان کے اوپنر بلے باز ایک بار پھر ناکام رہے، پاکستان کی پہلی وکٹ 5 کے مجموعی اسکور پر گری جب حسن نواز غلط شارٹ کھیلتے ہوئے صفر پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 23 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد حارث 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تیسری وکٹ 25 کے مجموعی اسکور پر گری جب عمر یوسف 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، چوتھی وکٹ 43 کے مجموعی اسکور پر گری جب عثمان خان 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 52 کے مجموعی اسکور پر گری جب عبدالصمد 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، چھٹی وکٹ 106 کے مجموعی اسکور پر گری جب شاداب خان 28 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے، ساتویں وکٹ 108 کے مجموعی اسکور پر گری جب جہانداد خان ایک رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 121 کے مجموعی اسکور پرگری جب کپتان سلمان آغا 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، وہ قومی ٹیم کی جانب سے آج کے میچ میں ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کی نویں وکٹ 123 کے مجموعی اسکور پر گری جب سفیان مقیم صفر پر آؤٹ ہو گئے،حارث رؤف نے ناقابل شکست 6 رنز بنائے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

 سلمان علی آغا (کپتان)، محمد حارث( وکٹ کیپر)، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی شامل ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آخری میچ میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

نیوزی لینڈ پلیئنگ الیون

نیوزی لینڈ پلیئنگ الیون میں ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچل ہی (وکٹ کیپر)، مائیکل بریسویل (کپتان)، ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول او روکے شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ ویلنگٹن کے اسکائی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان پہلے 4 میں سے 3 میچ ہارنے کے بعد پہلے ہی سیریز ہار چکا ہے۔ مہمان ٹیم فائنل مقابلے میں فتح کے ساتھ دورے کا اختتام مثبت انداز میں کرنے کی کوشش کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *