پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کیس بند کر دیا گیا

نیب نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔

تفصیلات کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کیخلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی ہے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر کا انفرا اسٹرکچر حساس قرار، حکومت کا پیکا ایکٹ لاگو کرنے کا فیصلہ

اس حوالے سے ترجمان قومی احتساب بیورو نے بتایا کہ پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کیخلاف شواہد نہیں ملے، نیب نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کیس میں سابق چیف سیکرٹری اور کنٹریکٹرز کیخلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے، جس میں تین چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔ بی آرٹی منصوبہ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع ہوا تھا، شہاب علی شاہ منصوبے کے وقت سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *