محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد افضال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عید کے دن موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ درجہِ حرارت معمول 2 سے 3 ڈگری زیادہ رہے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ موجودہ سال بہت غیر معمولی ہے۔ آمدہ مہینوں میں درجہ حرارت 5 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ شہری علاقوں میں گرمی سے زیادہ متاثر ہوں گی۔ گلیشئرز پگھلنے سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا۔ ہمیں خشک سالی کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ سردیوں کے موسم میں 42% کم بارشیں ہوئیں۔ سندھ میں 63%بلوچستان 53%,پنجاب میں 41% کم بارش ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ڈیم اور پانی کے ذخائر ڈیڈ لیول پر چل رہے ہیں۔ بارشیں معمول سے کم متوقع ہیں۔ ملک کے شمالی حصہ میں بارش معمول سے کم ہوگی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 150 فٹ تک پانی نیچے چلا گیا ہے۔ اگر بارشیں نہیں ہوتی ہیں تو جڑواں شہروں میں 150 فٹ تک جانے والے بور بھی خشک ہونے کا خطرہ ہے۔