پاکستانی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوان مشترکہ ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

پہلی بار فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس ایک ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں۔ مسلح افواج کی یہ مشترکہ تربیتی ٹریننگ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے زیر اہتمام ہو رہی ہے۔

اس مشترکہ ٹریننگ کا مقصد نوجوان فوجیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانا اور مشکل حالات میں فوری اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

وزیر ریلوے کا کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان

یہ ٹریننگ دورانِ جنگ وقت کی کمی اور دبائو میں فوری ردِعمل دینے کے لیے اہم ثابت ہوتی ہے، تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی یہ مشترکہ تربیت باہمی اتحاد اور اخوت کی بہترین مثال پیش کرتی ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں تینوں افواج کا مل کر تربیت حاصل کرنا قومی سلامتی کیلئے ایک مثبت قدم ہے جو وطن کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *