نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری، حارث رئوف کی ترقی

نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری، حارث رئوف کی ترقی

نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی، پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رئوف کی ترقی ہو گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ختم ہوتے ہی آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔

بیٹنگ میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستانی بیٹر بابر اعظم 8 ویں اور محمد رضوان 9 ویں پوزیشن پر ہیں۔

حسن نواز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن  2 درجے ترقی پا کر رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بائولنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

بائولنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، بہترین کارکردگی پر نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی سات درجے ترقی ہوئی وہ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، حارث رئوف 11 درجے ترقی پا کر 15 پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *