الیکشن کمیشن نے 24 سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے 24 سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن میں 2022-23ء کے اثاثے اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر دس سابق ارکان قومی اسمبلی کو نااہل قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے سات سات سابق ممبران کو بھی نااہل قرار دیا ہے،الیکشن کمیشن فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق ارکان اسمبلی تفصیلات دینے تک عام، ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کیلئے وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

فیصلے کے مطابق مالی سال 2022-23ء کے اثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی دینے تک یہ ارکان نااہل رہیں گے۔ سابق ارکان قومی اسمبلی خرم دستگیر خان، محسن نواز رانجھا، محمد عادل، رانا محمد اسحاق خان، کمال الدین، عصمت اللہ، سابق ایم این ایز ثمینہ مطلوب، نصیبہ، شمیم آرا پنہور اور روبینہ عرفان بھی نااہل قرار دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے سابق رکن عدیل احمد، حزب اللہ بھگیو، ارسلان تاج حسین، عارف مصطفی جتوئی، عمران علی شاہ، علی غلام اور طاہرہ کو بھی نااہل قرار دیا ہے۔

فیصلے میں بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن میر سکندر علی، میر محمد اکبر، سردار یار رند، عبدالرشید اور عبدالواحد صدیقی کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کے سابق ارکان میر جمال اور بی بی شاہینہ بھی نااہل قرار دی گئی ہیں۔

editor

Related Articles