پاکستان کے تمام ائیر پورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی

پاکستان کے تمام ائیر پورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی

پاکستان کے تمام ائیر پورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ائیر پورٹس کے آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹی نینس کی جگہوں پر فوٹو اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،  تمام ائیر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

مراسلے کے مطابق پابندی کا اطلاق آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹی ننس کی جگہوں پر ہو گا۔ طیاروں کی مرمت کے دوران صرف ضرورت کے تحت متعلقہ ائیر کرافٹ انجینئرز اور عملہ ہی طیارے کی تصویریں یا ویڈیو بنانے کا اہل ہوگا۔

جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ پابندی پی آئی اے کے طیارے کی تصویر لیک ہونے کے بعد لگائی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *