امریکہ نے دو ہزار سے زائد بھارتیوں کی ویزا درخواستیں منسوخ کر دیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن اور ویزا پالیسی کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ اس موقع پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بھارت میں ویزا اپوائنٹمنٹ کے نظام میں دھوکہ دہی اور بدنظمی کے شواہد ملے ہیں، جس میں بوٹس اور دیگر بدنیت عناصرشامل تھے۔
جس کے نتیجے میں سفارت خانے نے ان مشتبہ اکاؤنٹس کو معطل کرتے ہوئے ان کے ویزا اپوائنٹمنٹس کینسل کر دی ہیں۔
سفارت خانے کی جانب سے ایکس پر ایک بیان میں کہا گیا کہ قونصلر ٹیم انڈیا تقریباً 2,000 ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ کر رہی ہے جو بوٹس کے ذریعے حاصل کی گئی تھیں۔
مزید کہا گیا کہ ہم ایسے ایجنٹس اور افراد کے لیے زیرو ٹالرنس رکھتے ہیں جو ہمارے شیڈولنگ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ان تمام اپوائنٹمنٹس کو فوری طور پر منسوخ کردیا ہے اورمتعلقہ اکاؤنٹس کو معطل کر دیا ہے۔‘