حکومت نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی فیسوں میں کمی کردی۔
حکومت نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کی سالانہ فیس کی زیادہ سے زیادہ حد 18 لاکھ روپے مقرر کر دی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز کے تحت لیے گئے اس فیصلے کے مطابق اب نجی کالجوں کو فیس میں سالانہ اضافہ صرف مہنگائی کی شرح (CPI) کے مطابق ہی کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ غیرضروری اضافوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی نجی کالجوں کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) کو اپنی مالی تفصیلات پیش کرنا ہوں گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ اقدام والدین اور طلبہ کے طویل عرصے سے چلے آرہے مطالبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیا گیا ہے، جسے تعلیمی انصاف کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے کالجوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
طلبہ اور والدین نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب میڈیکل تعلیم عام آدمی کی پہنچ میں ہوگی اور نجی کالجوں کی جانب سے فیسوں میں من مانی اضافوں کا خاتمہ ہوگا۔