نوجوانوں کو جدید تعلیم دے کر ملک کا سرمایہ بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر کے ملک کا سرمایہ بنائے گی، آئندہ چند سالوں میں پاکستان دُنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مخالفین کو ناکامی ہوئی، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر اعظم نے پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ اگر نوجوانوں کو ہم تربیت دیں تو یہ ملک کا عظیم سرمایہ بن سکتے ہیں، ہمارا عزم ہے کہ صوبوں کے ساتھ ملک کر نوجوانوں کو ترقی کے لیے وسائل مہیا کریں گے۔

پاکستان کے کروڑوں بچے اور بچیاں بہت بڑا چیلنج بھی ہیں ہیں بہت بڑا موقع بھی ہیں، ایک ہم مارڈن ٹیکنالوجی سے لیس انہیں آئی ٹی ٹریننگ دیں گے تو آپ ملک کا عظیم سرمایہ بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک کو گیس اور تیل کی دولت سے مالا مال کیا ہوا ہے لیکن پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے نوجوانوں کی دولت سے مالا مال کیا ہوا ہے، ہم اگرآزاد کشمیر، گلگلت بلتستان اور ملک کے چاروں صوبوں کے کروڑوں بچوں اور بچیوں کے قدموں میں اپنا سرمایہ نچھاور کریں گے اور انہیں آئی ٹی کی ٹریننگ دیں گے تو ان شا اللہ آئندہ چند سالوں میں پاکستان دنیا کا ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔

مزید پڑھیں:بجلی کی قیمت میں کمی کے جامع پیکج کا اعلان جلد ہوگا، وزیراعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سب کے لیے ہمیں عملی طور پر کام کرنا ہوگا، رانا مشہود کو’ پروڈکٹوو ایمپلائمنٹ ‘ کا ایک ہی ہدف دے رکھا ہے، نوجوانوں کو کارخانوں، زراعت، آئی ٹی ہاؤسز، ٹیکنل سینٹریا یونیورسٹیوں میں ٹریننگ دے کر انہیں ملک کا بہترین سرمایہ بنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنے اخراجات مزید کم کردیں گے لیکن یہ میرا وعدہ اور عزم ہے کہ ملک میں نوجوانوں کو تربیت دینے کے لیے جتنے وسائل چاہیے ہم وہ مہیا کریں گے۔ یہاں سب کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اربوں ہوں یا کھربوں ہوں وہ آپ کی

وزیراعظم نے نیف ٹیک کے ایم ڈی سے کہا کہ وہ ایسے مضامین لائیں جو پڑھ کر نوجوانوں کو ہاتھوں ہاتھ نوکریاں ملیں، نوجوانوں کو ایسا ہنر ملنا چاہیے جس کے ذریعے انہیں اندرون ملک اور بیرون ملک اچھی نوکریاں ملیں، ۔

انہوں نے کہا کہ میری عمر 74 سال کا ہو چکا ہوں، اللہ جانتا ہے کہ میری کتنی عمر ہے، مجھے اللہ نے جتنا موقع دیا ہے اس موقع میں میں اپنے نوجوانوں کے لیے وہ سب کچھ کروں گا جو کر سکتا ہوں، میں آپ کے ذریعے پاکسان کو عظیم تر بناؤں گا، بطور خادم اعلیٰ پنجاب 2011 سے لے کر 2018 تک 4 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے، یہ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کو جدید تعلیم دے کر ملک کا سرمایہ بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہے، قومیں قرضوں سے پروان نہیں چڑھتیں، ہمارے نوجوانوں نے ان شا اللہ ملک کو قرضوں سے نجات دلانی ہے، یہ تبھی ممکن ہو گا جب نوجوان متحرک کردار ادا کریں گے، انہوں نے قائداعظم کی تصویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نوجوانوں سے کہا کہ ’قائد اعظم نے کہا تھا کہ ’کام بس کام‘ آپ کو بھی اس فرمان کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ میں فیصلہ کرچکا ہوں اور اس فیصلے میں آپ نے میرا ساتھ دینا ہے کہ اس ملک کا دُنیا میں سر فخر سے بلند کرنا ہے۔

نوجوانو! میں آخری بات کرنا چاہتا ہوں کہ ’اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا‘ تو ’ میں یہ شہباز شریف آپ سے وعدہ کرتا ہوں میں ان شا اللہ آپ کی تعلیم اور تربیت کے لیے آخری حد تک جاؤں گا تاکہ آپ کو ملک کے اندر اور ملک سے باہر باعزت روزگار مل سکے۔ میں اس کے لیے اپنی جان لڑاؤں گا۔ پاکستان کو قرضوں سے نجات دلاؤں گا یہ میرا وعدہ ہے آپ نوجوانوں سے اور اپنی پوری قوم سے کیوں کہ اقبال نے کہا تھا؎

تمنّا آبرو کی ہو اگر گلزارِ ہستی میں

تو کانٹوں میں اُلجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے

نہیں یہ شانِ خودداری، چمن سے توڑ کر تجھ کو

کوئی دستار میں رکھ لے، کوئی زیبِ گلو کر لے

Related Articles