مفت سفر کی سہولت کن افراد کو میسر ہو گی؟ پنجاب حکومت کو اہم فیصلہ

مفت سفر کی سہولت کن افراد کو میسر ہو گی؟ پنجاب حکومت کو اہم فیصلہ

پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لیے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی جبکہ بھکر اور بہاولنگر میں ائیر پورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

امریکہ نے دو ہزار سے زائد بھارتیوں کی ویزا درخواستیں منسوخ کر دیں

اجلاس بھکر اور بہاولنگر میں ائیر پورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، اجلاس میں ضلع بھکر میں ائیر  ایمبولینس سروس کے لیے  ائیر اسٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری بھی  دی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز نے پنجاب میں چاول کی دو فصلیں کاشت کرنے کی پابندی کی تجویز کو مسترد کر دیا، کابینہ اجلاس میں 664 بصارت سے محروم افراد کو ڈیلی ویجز پر ایڈجسٹ کرنے اور بصارت سے محروم افراد کی مزید سماجی شمولیت کے لئے تجاویز کی منظوری بھی دی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *