“رب ذوالجلال کا احسان- پاکستان” کی پروقار تقریب کل جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی

“رب ذوالجلال کا احسان- پاکستان” کی پروقار تقریب کل جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی

’رب ذوالجلال کا احسان- پاکستان‘ کے عنوان سے پروقار تقریب 28 مارچ 2025 کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ تقریب کا انعقاد جمعتہ الوداع بالخصوص رمضان المبارک کی 27ویں شب کی مناسبت سے کیا جا رہاہے۔

پاکستان کا قیام لیلتہ القدر، جمعتہ الوداع، ماہ رمضان المبارک 1366ھ بمطابق 14 اگست 1947 کو وجود میں آیا۔تقریب میں اس دن کی خصوصی اہمیت کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا جائے گا۔ تقریب میں پاکستان بھر سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کو جدید تعلیم دے کر ملک کا سرمایہ بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب سے وزیر اعظم پاکستان خطاب بھی فرمائیں گے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ فیصل مسجد اسلام آبادمیں27 رمضان المبارک بعد از نمازِ تراویح مرکزی دعائیہ تقریب بھی ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *