جو لوگ پارٹی یا لیڈر سے غداری کریں، عوام انہیں پسند نہیں کرتے، شیر افضل مروت

جو لوگ پارٹی یا لیڈر سے غداری کریں، عوام انہیں پسند نہیں کرتے، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر جو آزمائشیں مستقبل میں آرہی ہیں، پارٹی میں ان کے نام سے سابقہ کا صیغہ ہٹنے میں دیر نہیں لگے گی۔

نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں پارٹی میں ایک سال کے اندر تین بار سابق ہوچکا ہوں، تاہم اب جو آزمائشیں آہی ہیں، میرے نام سے سابقہ کا صیغہ ہٹنے میں دیر نہیں لگے گی۔

مزید پڑھیں: عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور ارباب شیر علی جنرل سیکرٹری مقرر

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی یا لیڈر سے غداری کریں، عوام انہیں پسند نہیں کرتے۔ فارورڈ بلاک بنانیوالے وقتی ضرورت تو پوری کرسکتے ہیں لیکن دوررس نتائج ان کے حق میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں بڑا کردار ادا کیا ہے، اللہ نہ کرے کہ ان سے کرسی چھینی جائے، ان کا قصور ہمیشہ یہی رہے گا کہ وہ پارٹی کیلئے وہ کچھ بھی کر جایا کرتے تھے جس کا ان سے کہا بھی نہ گیا ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *