انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں عمران خان کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے عمران خان کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے فوری طور پر کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرنے کا حکم دیدیا۔
عمران خان کی درخواستوں پر عدالت نے جیل حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ عدالتی حکم میں عمران خان کی عید سے قبل بیٹوں سے بات کروانے کی ہدایت بھی دی گئیں، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عید مذہبی تہوار ہے، درخواستگزار کی بچوں سے فوری بات کروائی جائے۔