محکمہ موسمیات کی کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

عید الفطر سے قبل ملک کے مختلف حصوں میں موسم ٹھنڈا ہوگیا، محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں کئی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر سے پہلے بارشوں کی پیشنگوئی

دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہےجبکہ مری، گلیات اور ان کے اطراف میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ شمالی علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر اور کرم میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *