حکومت کی جانب سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے، اس دوران 10 اشیاء مہنگی، 10 سستی ہو گئیں اور 31 کی قیمتیں برقرار رہیں۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار میں 0.15 فی صد کمی ہوئی ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1.26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایک ہفتے میں پرنٹڈ لان کی قیمتوں میں 0.62 فیصد اضافہ، ایل پی جی کی قیمتوں میں1.17 فیصد اضافہ، لانگ کلاتھ کی قیمتوں میں 0.29 فیصد اضافہ، گڑکی قیمتوں میں 0.51 فیصد اضافہ جبکہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 9.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بیف کی قیمت میں 0.30 فیصد اضافہ، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.13 فیصد اضافہ، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.10 فیصد اضافہ، دال ماش کی قیمتوں میں 0.56 فیصد اضافہ جبکہ دال مسور کی قیمت میں 0.20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق آلو کی قیمتوں میں1.47 فیصد کمی، پیاز کی قیمتوں میں 4.68 فیصد کمی، لہسن کی قیمتوں میں 2.23 فیصد کمی، انڈوں کی قیمتوں میں3.87 فیصد کمی، دال چنا کی قیمتوں میں 0.67 فیصد کمی، مرغی کی قیمتوں میں 1.29 فیصد کمی، چینی کی قیمتوں میں 0.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔