ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم محمد رضوان، بابراعظم اور تجربہ کار بائولرز کی وجہ سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی سیریز کی طرح بائولنگ فرینڈلی پچز پر فاسٹ بائولرز کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حارث رئوف نے ان پچز پر خود کو ثابت کیا ہے۔ عبوری ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز بہت چیلنجنگ تھیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹی ٹوئنٹی کے یہی کھلاڑی برصغیر کی پچز پر بہترین ہوں گے۔