دورہ تہران ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات

دورہ تہران ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیرنے دورہ تہران میں  ایرانی صدرمسعود پزشکیان اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے ۔ 

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف سے بھی ملاقات کی ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

اس سے قبل ایران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام اور مغربی ایشیاء کی سیکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

خبر میں تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔۔

editor

Related Articles