عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روز بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مقامی سطح پر فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 8034 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں 22 ڈالر فی اونس کمی کے بعد سونا 4508 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
عید سے قبل سونا خریدنے والوں کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ خریداری کر کے ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں ۔اس حوالے سے گولڈ مارکیٹ میں خریداروں کی تعداد میں ممکنہ طور پر اضافے کا بھی امکان ہے
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی معاشی صورتحال سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں بھی عالمی رجحانات کے باعث سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔