رواں برس کا پہلا سورج گرہن آج 29 مارچ کو ہوگا، جزوی سورج گرہن یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں اس سورج گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
سورج گرہن کا آغاز دوپہر ایک بجکر51 منٹ پر ہوگا اور 3 بجکر 47 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجکر 44 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔
رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا، یہ سورج گرہن بھی جزوی ہوگا۔
سورج گرہن کب اور کیسے ہوتا ہے؟
یہ نظارہ زمین پر اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنی گردش کے دوران ان دونوں کے بیچ میں آجاتا ہے جس کے نتیجے میں پورا سورج یا پھر اس کا تھوڑا سا حصہ دکھائی نہیں دیتا۔
اگر سورج اور چاند کے فاصلے کی بات کی جائے تو جتنا فاصلہ زمین اور چاند کے درمیان ہے اس سے چار سو گنا زیادہ راستہ چاند اور سورج کے بیچ ہے، یہی وجہ ہے کہ گرہن کا نظارہ زمین سے واضح طور پر نہیں ہوسکتا، اس کے علاوہ یہ بات بھی ممکن نہیں کہ اس کا بیک وقت پوری دنیا میں مشاہدہ کیا جاسکے۔