سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ایک گروپ کی پاکستان-افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے علاقے میں خوارج کے دراندازی کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد آٹھ خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ چار خوارج زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پرعزم ہونے کے باعث علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔اور اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم رہیں۔