پاکستان تحریک انصاف کو اپنے اندر انتشاری آوازوں کوسمجھانا ہو گا : حافظ حمداللہ

جمعیت علمائے اسلام (جےیوآئی ) ف کے رہنماء حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنے اندرانتشاری آوازوں کوسمجھانا ہو گا۔

نجی ٹی وی چینل میں میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ کا کہنا تھاکہ ہمارےاور پی ٹی آئی کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں ، ملک کے مفاد کے لیے ضروری ہے کہ نئے انتخابات کرائیں جائیں اور آئین و قانون کی بالادستی قائم ہو۔

یہ بھی پڑھیں:حکمرانوں کی عیاشیوں کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا : حافظ حمد اللہ

ماضی میں جو چیزیں ممکن نہیں تھیں ہو سکتا ہے عید کےبعد ہے ممکن ہو جائیں۔ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہرسیاسی جماعت کیلئے جے یوآئی کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ماضی کےبرعکس تحریک انصاف سے ہماری تلخیاں کم ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے:سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی بیماری اور پریشانی کی وجہ جاننی ہوگی۔ رہنماجےیوآئی ف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنے اندر موجودانتشاری آوازوں کوسمجھانا ہو گا، چلے ہوئے کارتوسوں کا نقصان ہمیں نہیں پی ٹی آئی کو ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *