موجودہ حالات میں حکومت انتشار کا شکار ہے : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

موجودہ حالات میں حکومت انتشار کا شکار ہے : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

عوامی پاکستان پارٹی کے کنونیئر خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عید کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنا طویل سفر ہے کیونکہ سب سے پہلے اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت اصل مسئلہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت خود انتشار کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یو آئی (ف) کے تحفظات کو قبول کرتی ہے لیکن اس کی پریشانی دور کرنے کے لیے کچھ نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا ، شاہد خاقان عباسی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جو ٹاسک دیا گیا تھا وہ انہوں نے پورا نہیں کیا ، موجودہ حکمرانوں نے الیکشن نہیں جیتے، حکومت اپنے اندر خطرہ محسوس کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کو اپنے اندر انتشاری آوازوں کوسمجھانا ہو گا : حافظ حمداللہ

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانی چاہیے۔ مسائل سے نجات کیلئے بنیادی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینئر سیاستدانوں کو اختلافات اور حکومت کرنے کی خواہش کو ایک طرف رکھ کر ملک کے لیے سوچنا ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *