سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فون، ان سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فون، ان سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فون کر کے ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

سعودی ولی عہد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔  آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کو راولپنڈی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ کی امامت خود کرائی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) اشفاق پرویز کیانی اور جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم انجم، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر (آئی ایس پی آر) اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ تھے۔ سول افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈرشیخ محمد کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

نماز جنازہ کے دوران قومی رہنماؤں نے جنرل عاصم منیر سے اظہار تعزیت کیا اور ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی و عسکری شخصیات کے علاوہ عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *