خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبار کباد

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبار کباد دی ہے۔

شاہ سلمان کا کہنا ہے اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ رمضان المبارک میں لاکھوں عمرہ زائرین خدمت کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے زائرین کی خدمت کرنے کیلئے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں شوال کا چاند نظر آ گیا، برطانیہ میں بھی کل عیدالفطر منائی جائے گی

ادھر ریاض میں وزارت اسلامی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف علاقوں میںچھوٹی عید کی نماز کے لیے 15 ہزار سے زائد اجتماعات منعقد ہوں گے۔ وزارت اسلامی امور کے مطابق عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ہوں گے۔

editor

Related Articles