عیدالفطر کے دوران پنجاب میں عارضی جھولوں پر پابندی عائد

عیدالفطر کے دوران پنجاب میں عارضی جھولوں پر پابندی عائد

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عارضی نصب ہونے والے مکینکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے لیا گیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، مراسلے کے مطابق پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا۔ عید کے دوران تفریحی پارکوں میں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ شہری کھیل کے میدانوں، گیمنگ زونز اور مکینیکل جھولوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ان مقامات کا رخ کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا چاند رات اور عید الفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم

اس کے علاوہ تفریحی پارکس، تھیم پارکس، پلے ایریاز میں مستقل بنیادوں پر لگائے گئے مکینکل جھولوں کی مشروط اجازت ہو گی۔ مستقل بنیادوں پر لگائے گئے جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مستقل نصب جھولوں کے حفاظتی معائنے اور تمام ریگولیٹری معیارات پر عملدرآمد بارے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تصدیقی سرٹیفیکیٹ بھی لازم قراردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ کنٹرول روم 24 گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کرے گا۔ امن و امان کا قیام اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اورسینئر افسران کی قیادت میں عید کی چھٹیوں میں کام جاری رہے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *