پنجاب میں تعلیمی انقلاب: تدریسی معیار میں بہتری کے لیے ‘جامع تعلیمی حکمت عملی’ تیار

پنجاب میں تعلیمی انقلاب: تدریسی معیار میں بہتری کے لیے ‘جامع تعلیمی حکمت عملی’ تیار

حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور تدریسی معیار کو عالمی سطح کے مطابق بنانے کے لیے ایک جامع تعلیمی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ اس نئی پالیسی کا مقصد رٹہ سسٹم کا خاتمہ، اساتذہ کی جدید تربیت اور اسکولوں میں ٹیکنالوجی کا فروغ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں نظام تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیئے اس نئی حکمت عملی کے تحت پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں نہ صرف نصاب کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا بلکہ طلبہ کی ذہنی نشوونما کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اساتذہ کے لیے بین الاقوامی معیار کے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ وہ جدید تدریسی طریقے اپنا سکیں۔ پہلے مرحلے میں بڑے شہروں کے اسکولوں کو ‘اسمارٹ لیبز’ اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ طلبہ آن لائن وسائل سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اسکول کی سطح پر طلبہ کی مستقبل کے حوالے سے رہنمائی کے لیے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔ اسکولوں کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایک شفاف اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جو اساتذہ اور طلبہ کی حاضری کے ساتھ ساتھ تعلیمی نتائج کا بھی جائزہ لے گا۔

تعلیمی ماہرین نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکمت عملی سے نہ صرف اسکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح میں کمی آئے گی بلکہ سرکاری اسکولوں کے طلبہ بھی نجی تعلیمی اداروں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبے کے مکمل نفاذ سے پنجاب کے تعلیمی ڈھانچے میں واضح تبدیلی آئے گی اور نوجوان نسل کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں 33 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *