پاکستانی بیٹر عثمان خان انجرڈ ہوکر نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے میچ سے باہر

پاکستانی بیٹر عثمان خان انجرڈ ہوکر نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے میچ سے باہر

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے بُری خبر آگئی، پاکستانی بیٹر عثمان خان انجرڈ ہوکر دوسرے میچ سے باہر ہوگئے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ عثمان خان کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عثمان خان کے ایم آر آئی اسکین میں لوگریڈٹئیر کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عثمان خان 2 اپریل کو ہیملٹن میں ہونیوالے دوسرے ون ڈے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 1 صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔ قومی ٹیم کو پے در پے شکستوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *