عید کے موقع پر کرایوں کی اضافی وصولیوں پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف سخت کریک ڈائون

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات کے تحت صوبہ بھر میں انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشترکہ کارروائی میں عوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔

اس خصوصی مہم کے دوران مسافروں سے ناجائز طور پر وصول کی گئی 33 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد رقم واپس دلائی گئی جبکہ 23 لاکھ روپے سے زیادہ کے جرمانے عائد کیے گئے اور 1333سے زائد گاڑیوں کے خلاف چالان کیا گیا۔ مزید 264گاڑیوں کو اوورچارجنگ کے جرم میں فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی پاکستانیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

کرایوں میں اضافی رقم واپس پا کر مسافر حیران رہ گئے۔ ایک مسافر نے کہاکہ ’شکریہ وزیراعلیٰ! پہلی بار عید پر گھر جانے والے پردیسیوں کا کسی نے خیال رکھا‘۔جبکہ بزرگ خواتین مسافروں نے مریم نوازشریف کو دُعائیں دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مسافروں کی شکایات کے لیے خصوصی ہیلپ لائن 042-99030222 جاری کی گئی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام افسران اور عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور وہ فیلڈ میں ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔ عید کے دوران تمام بڑے بس اڈوں پر ٹرانسپورٹ کے سپیشل سکواڈز تعینات رہیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کے افسران کی کارکردگی پر انہیں شاباش دی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مقررہ کرایہ ادا کریں اور کسی قسم کی زیادتی کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر کرائے کے نامے نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں تاکہ مسافروں کو کوئی دشواری نہ ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *