اسلام آباد میں خوفناک ٹریفک حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد کلب روڈ پر ٹریفک حادثے میں بیس افراد زخمی ہوگئے۔ چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹیوٹا اور کار آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
دوسری جانب عید کے روز اسلام آباد کے سیکٹر جی بارہ میرا آبادی میں کسٹم آفس کے اندر گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق کسٹم آفس کے اندر آتشزدگی کے باعث آٹھ سے دس گاڑیاں جل گئیں۔ گودام کے اندر 50 سے زائد گاڑیاں موجود تھیں۔