صحافی عمران وسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کیلئے 7 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
صحافی عمران وسیم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جب کوئی فیک نیوز چلتی ہے تو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر سپورٹر ز اس فیک نیوز کو ہوا دیتے ہیں۔ جعفر ایکسپریس سانحے پر پی ٹی آئی کو انہی سپورٹر ز نے کیا رویہ اختیار کیا۔ جعفرایکسپریس سانحے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم او بھی شریک تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت تمام متعلقہ لوگ بھی میٹنگ میں شریک ہوگئے اور بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا
عمران وسیم نے کہا کہ اجلاس میں آرمی چیف نے ہارڈ اسٹیٹ بنانے کا پروپوزل دیا تھا کہ نرم ریاست میں آئین و قوانین کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، ہارڈ ریاست کی جانب جانا ہے تو قوانین کو سخت کرنا پڑے گا۔ اداروں کو اختیارات دینے پڑیں گے۔ آرمی چیف کے پرپوزل پر 7 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔7اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے اور ساتھ ہی سینیٹ کا اجلاس بھی بلایا جائیگا۔ امکان ہے کہ اس اجلاس میں عسکریت پسندی اور دہشتگردی ختم کرنے کے قوانین کو مزید سخت بنایا جائیگا۔