عید کے موقع پر عمران خان سے ملاقاتیں کیوں نہیں کروائی گئیں؟ مخدوم شہاب الدین نے بتا دیا

عید کے موقع پر عمران خان سے ملاقاتیں کیوں نہیں کروائی گئیں؟ مخدوم شہاب الدین نے بتا دیا

صحافی مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ عمران خان کی عید کے دوران فیملی اور وکلا سے ملاقاتیں نہ کرواکے اسے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یوٹیوبر و صحافی مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ عید کے موقع پر بھی لوگوں کی ساری توجہ سیاست پر لگی ہوئی ہے۔ عید کے پہلے دن عمران خان سے ان کے وکلا اور این کی فیملی کی ملاقات نہیں کروانے دی گئی۔ فیملی کو بتایا گیا ہے کہ اب عید کے بعد ہی ملاقات ہوگی۔ گویا اس عید پر بھی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور وہ اڈیالہ جیل میں عید گزار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو 600 دن جیل میں ہوگئے ہیں، یہ عید بھی عمران خان کی تنہائی میں گزرے گی۔ اس نظام نے عمران خان کو توڑنے کی کوشش کی ہے اور اس وقت بھی یہ کوششیں عروج پر ہیں، لیکن آگے بھی جو بندہ ہے وہ کسی اور مٹی کا بنا ہوا ہے۔عمران احمد خان نیازی کو توڑنا اتنا آسان ہے نہیں، جتنا اس نظام کے کرتا دھرتا کو لگتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *