نیوزی لینڈ پاکستان ون ڈے سیریز، مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں ہیم سٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں،نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم سائفرٹ کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے،ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹئیر کی نشاندہی ہوئی ہے۔