عمران خان نے جنید اکبر کی کی گئی تعیناتیوں کو فوری واپس کرنے کی ہدایت کردی

عمران خان نے جنید اکبر کی کی گئی تعیناتیوں کو فوری واپس کرنے کی ہدایت کردی

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد اعظم سواتی اور دیگر افراد باہر آگئے۔ عمران خان سے ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کوملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں، صحافی حبیب اکرم

اعظم سواتی کا عمران خان سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جنید اکبر کی طرف سے کی گئی تعیناتیوں کو فوری واپس لیا جائے۔ اعظم سواتی نے مزید کہا کہ ہم نےعمران خان کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات کا بتایا، پنجاب کے امور پر بریف کیا اور بتایا کہ وہاں عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اعظم سواتی کی بات پر جنید اکبر سے بات کریں گے، پنجاب میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔اُن یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی لڑائی جھگڑا موجود نہیں ہےجبکہ چھوٹے موٹے معاملات چلتے رہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *