کراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل ایکسپریس کوروک لیا گیا

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ایکسپریس کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے جیکب آباد واپس بھیج دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق بولان میل ایکسپریس کو نوتال اسٹیشن پر روکا گیا اور چونکہ سکیورٹی کلیئرنس نہیں مل سکی، اس لئے ٹرین کو جیکب آباد واپس روانہ کر دیا گیا۔ کوئٹہ جانے والے مسافروں کو واپس ڈیرہ اللہ یار پہنچایا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بولان میل ایکسپریس کی سروس کئی دنوں کی بندش کے بعد گزشتہ روز دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس کے حوالے سے منفی پراپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی شروع

11مارچ 2025 کو بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے اس میں سوار مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ یہ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی، جب مچھ کے علاقے میں بی ایل اے کے دہشتگردوں نے اس پر فائرنگ کر کے اسے روک لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹرین کو بولان پاس کے علاقے ڈھاڈر میں ایک ٹنل کے قریب روکا گیا تھا، تاہم، سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا اور ٹرین کو آزاد کروایا۔

حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت پانچ بوگیوں کو نقصان پہنچا تھا، جبکہ مشکاف میں ریلوے ٹریک کے 382 فٹ حصے کو بھی نقصان ہوا تھا۔جعفر ایکسپریس پر حملے کے دوران افغانستان سے دہشتگردوں کے رابطوں کا انکشاف ہوا تھا اور یہ حملہ بیرون ملک بیٹھی قیادت کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔

پاکستان نے ایک بار پھر افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کو کارروائی کی اجازت نہ دے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *