اڈیالہ جیل میں عمران خان، بشریٰ بی بی سے ملاقاتیں معمول کے مطابق کروائی جا رہی ہیں، جیل حکام

جیل حکام کا عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں کے حوالے سے موقف سامنے آگیا۔

سنٹرل جیل راولپنڈی میں عمران خان اوربشریٰ بی بی سے فیملی ممبرز، وکلاء جبکہ عمران خان کی بیرون ملک مقیم بیٹوں سے واٹس اپ پر بات چیت کروا دی گئی۔

جیل حکام کے مطابق عمران خان اور اہلیہ کی ان کی فیملی ممبرز اور وکلاء سے ملاقات کروائی گئی۔ عمران خان کی بیرون ملک مقیم ان کے بیٹوں سے واٹس پر اپ بات چیت کروائی گئی۔ فیملی ممبرز مہر انساء، مبشرہ شیخ کی بشری بی بی سے ملاقات کرائی گئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی عمران خان کی بہنوں سمیت خواتین کو گرفتار کرنے کی تردید

جیل حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بچوں قاسم خان اورسلیمان خان سے وٹس ایپ کال پر بات کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر علی خان، ظہیر عباس ایڈوکیٹ، مبشر مقصود ایڈوکیٹ، رضیہ سلطان ایڈوکیٹ اور علی عمران ایڈوکیٹ کی عمران خان سے ملاقات بھی کرائی گئی ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں مقید عمران خان، بشری بی بی سے ملاقاتیں معمول کے مطابق اور باقاعدگی سےکروائی جا رہی ہیں۔ چند عناصر کی طرف سے ملاقات نہ کروائے جانے کا جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے۔ جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔

جیل حکام نے کہا کہ میڈیا کوریج اور خبروں کی سرخیوں میں رہنے کے لئے گمراہ کن اور اس نوعیت کی بے بنیاد خبروں کی بھر پور تردید کی جاتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *