سینئر صحافی حبیب اکرم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلق رکھتے ہیں، ان کا افغانستان اور مدارس کی وجہ سے ایک اثر ہے۔ اگر اپوزیشن کی کوئی تحریک چلتی ہے تو مولانا فضل الرحمٰن اسٹیبلشمنٹ کیلئے گفتگو کا ایک واسطہ ہوسکتے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن ، اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ بات کرنے میں آسانی ہوگی کیونکہ وہ اپنے شکوے اور شکایتیں کھل کر کرسکتی ہے، مولانا سُنتے بھی ہیں اور اپنی بات سنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔عمران خان کا مولانا فضل الرحمٰن کو ساتھ ملانے کے دو مقاصد ہوسکتے ہیں ایک تو اپوزیشن تحریک کیلئے اور دوسرا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بات چیت کا راستہ کھولنے کیلئے بھی مولانا کی ضرورت ہوگی۔