بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل پہنچ گئے

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل پہنچ گئے

بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے لئے وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں اوروزیراعلی کے پی کے علی مین گنڈاپور بانی پی ٹی ائی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے لئے وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں اوروزیراعلی کے پی کے علی مین گنڈاپور بانی پی ٹی ائی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ کے پی علی مین گنڈا پور کی ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق ‏وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور صوبائی حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کرینگے۔ بانی پی ٹی ائی اور وزیر اعلی کے پی کے علی مین گنڈاپور کی ملاقات اڈیالہ جیل کی کانفرنس روم میں کروائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی ملاقات میں گزشتہ روز دی گئی ہدایات کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی، گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپیکر کے پی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *