میجر ریٹائرڈ میثم رضا نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے داماد میجر عذیرکے بلیو پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق خبر پر صحافی احمد نورانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میجر عذیر پاک آرمی میں آفیسر ہیں انہیں جنرل سید عاصم منیر کے آرمی چیف بننے سے 4 سال قبل 2018 میں ’بلیو پاسپورٹ‘ جاری کیا گیا تھا۔
میجر ریٹائرڈ میثم رضا نے ایک ویڈیو پیغام میں صحافی احمد نورانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی حکومتی عہدیدار یا سرکاری افسر ملک سے باہر کسی سرکاری دورے یا کورس پر جاتا ہے تو اسے حکومت پاکستان کی جانب سے ’بلیو پاسپورٹ‘ جاری کیا جاتا ہے۔
جرنیلوں کی چوریاں اور رانا ثنااللہ کے مسلسل جھوٹ
دیکھیے اہم ترین شواہد ۔۔۔ pic.twitter.com/GnRBeukbl6
— Ahmad Noorani (@Ahmad_Noorani) April 1, 2025
انہوں نے کہا ہے کہ احمد نورانی وہ شخص ہے جس پر ڈالرز کی اتنی بھرمار ہو چکی ہوئی ہے کہ اب اس کو اپنا نام بدل دینا چاہیے کیونکہ اس کے اندر اب احمد والی کوئی خصوصیت ہے اور نہ ہی نورانی والی کوئی بات رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب کسی مرغے کو بہت زیادہ کھلا دو تو اس کی اذان بدل جاتی ہے کیوں کہ وہ بہت زیادہ کھا چکا ہوتا ہے اس کے گلے میں دانہ آ جاتا ہے،یہی حال احمد نوارانی کا ہوچکا ہے یہ ’اوور فیڈ‘ ہو چکا ہے۔
میجر ریٹائرڈ میثم رضا نے کہا کہ احمد نورانی کی جانب سے فوجی افسران اور پاک آرمی کے نظام کے بارے میں تجزیہ محض ’بکواس‘ ہے، احمد نورانی کسی سرکاری ادارے کا ملازم نہیں رہا ہے، اس نے آرمی چیف کے داماد کے بارے میں جو تجزیہ کیا ہے وہ اس کی نظام سے متعلق لاعلمی کا نتیجہ ہے۔
آئی ایس آئی کے ٹاؤٹس آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خاندان کو خلاف قانون ملنے والے پاسپورٹس کے حوالے سے مسلسل جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ بیٹیاں اس لیے پاسپورٹ کیلیے اہل تھیں کیونکہ انکے شوہر سرکاری افسر تھے۔
درج ذیل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام پاسپورٹس کی ایشو ڈیٹ جنرل عاصم منیر… pic.twitter.com/sNSZKsYBtg
— Ahmad Noorani (@Ahmad_Noorani) April 1, 2025