عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہدایت دی کہ اسٹیبلشمنٹ سے وہ بات چیت کریں، سینئر صحافی حسنات ملک

سینئر صحافی حسنات ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہدایت دی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے وہ بات چیت کریں۔

سینئر صحافی  نے کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات بڑے عرصے بعد ہوئی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ یہ ملاقات اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کنفرم رپورٹس ہیں کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے، پی ٹی آئی کی مقتدر حلقوں سے جو بات چیت ہوتی ہے وہ علی امین گنڈاپور کے ذریعے ہی ہوتی ہے۔

صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف مئی کے مہینے کے بل پر ملے گا، وزیر توانائی

انہوں نے کہا کہ دو ماہ پہلے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف کے لوگ شامل تھے، پی ٹی آئی کہتی تھی کہ کمیشن بنائیں لیکن اس وقت پی ٹی آئی خود ہی پیچھے ہٹ گئی۔

اصل مذاکرات مقتدرہ حلقوں سے علی امین گنڈا پور کے ہو رہے تھے لیکن 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سب جانتے تھے کہ عمران خان کو سزا ہو گی لیکن اس میں بشریٰ بی بی کوبھی سزا ہو گئی، جس سے عمران خان علی امین گنڈا پور سے ناراض ہو گئے لیکن اب عمران خان نے انہیں دوبارہ بات چیت کا اختیار دے دیا ہے۔

حسنات ملک نے مزید کہا کہ اگر ڈیل ہوتی ہے تو سب سے پہلا ریلیف بشریٰ بی بی کی رہائی ہوگی، اور اگر ان کی سزا معطل ہوتی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہوگی کہ مذاکرات کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

دوسری جانب، مذاکرات کی خبروں کے بعد اپوزیشن الائنس میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات ہی کرنے تھے تو پہلے ہی کر لیے جاتے تاکہ کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں سے بچایا جا سکتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *