جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب اکبر بگٹی کے پوتے نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب اکبر بگٹی کے پوتے نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور نواب اکبر بگتی کے پوتے نوبزادہ گہرام بگٹی کو بگٹی ہاوس ڈیرہ بگٹی سے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور نواب اکبر بگتی کے پوتے نوبزادہ گہرام بگٹی کو بگٹی ہاوس ڈیرہ بگٹی سے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ نوابزادہ گہرام بگٹی نے گرفتاری کیلئے آنے والی پولیس ٹیم کو بنا مزاحمت گرفتاری دے دی۔
نوابزادہ گہرام بگٹی نے ماہرنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف آج 4 اپریل کو ڈہرہ بگٹی سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ بگٹی سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نوابزادہ گہرام بگتی کو سیکشن 144 کی خلاف ورزی اور نقصِ امن کے الزامات کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ نوابزادہ گہرام بگتی پر عوام کو اشتعال دلانے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *