بانی پارٹی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب

بانی پارٹی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ڈھائی ماہ سے مسلسل اڈیالہ جیل کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن بانی پارٹی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ بانی پی ٹی آئی خود فہرست دیتے ہیں اس کے باوجود کسی کو ملنے نہیں دیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کےسکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ درست تھا: عمر ایوب

ادھر شبلی فراز نے بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے، شبلی فراز نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اگر بانی پارٹی سے ملاقات کرتے ہیں تو وہ ایک صوبے کے چیف منسٹر ہیں۔پی ٹی آئی رہنما ء کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کو ملاقات کیوں نہیں کرنے د ی جا رہی اس کی سمجھ نہیں آتی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *