ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دئیے گئے ہیں۔
اے سی صدر ماحین حسن کو اے سی سٹی تعینات کر دیا گیا،اے سی نیلور عزیر علی خان اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ مقرر۔ اے سی انڈسٹریل ایریا فروا بتول کی بطور اے سی شالیمار تعیناتی ،اے سی شالیمار نیہل حفیظ کا انڈسٹریل ایریا میں تباد لہ کر دیا گیا۔
تقرری کے منتظر یاسر نذیر اے سی صدر تعینات، فہد شبیر کی بطور اے سی رورل تعیناتی، محمد علی اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات، اس حوالے سے ایڈیشنل کمشنر رابعہ اورنگزیب کی جانب سے تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔