Skip to content
گندم اور آٹے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی
پنجاب میں گندم آٹا مارکیٹ کریش ہو گئی، گندم اور آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ سے آنے والی نئی گندم کے نرخ میں 400 روپے فی من کمی ہونے کی وجہ سے گندم کی قیمت 2865 سے کم ہو کر 2460 روپے کی سطح پر آ گئی۔
پنجاب میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے کم ہو گئی ہے، قیمت 1450 سے 1500 روپے تک ہو گئی ہے۔
غلہ منڈیوں میں پنجاب سے بھی چند روز میں نئی گندم آ جائے گی جس سے قیمت 2200 روپے سے 2300 روپے فی من ہونے کا امکان ہے۔