راولپنڈی میں ا فغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس مختلف علاقوں میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، ذرائع کے مطابق ا فغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جائے گا، پولیس روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرے گی۔